"ایک بار میں خانہ کعبہ کے اندر عبادت کر رہا تھا کہ باہر سے دروازہ بند کرکے مجھے اندر ہی بھول گئے" شیخ رشید نے دلچسپ واقعہ سنا دیا

"ایک بار میں خانہ کعبہ کے اندر عبادت کر رہا تھا کہ باہر سے دروازہ بند کرکے ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  ایک بار خانہ کعبہ کے اندر عبادت کے دوران انتظامیہ کے لوگ انہیں بھول گئے اور باہر سے دروازہ بند کردیا جس کے باعث وہ شام تک اندر ہی رہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ دنیا کے ان چھ خوش نصیب لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز ادا کی، وہ ان سیڑھیوں سے گزرے  جو حضورﷺ کے زمانے کی ہیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ ایران عراق جنگ کے دوران وہ گلف وار کے انچارج تھے۔ ایک بار وہ خانہ کعبہ میں عبادت کر رہے تھے کہ اسی دوران  انتظامیہ انہیں کعبہ کے اندر ہی بھول گئی اور باہر سے دروازہ بند کردیا گیا جس کے باعث وہ مغرب کے وقت تک اندر ہی رہے اور عبادت کرتے رہے۔

مزید :

قومی -