پیمرا نے بول نیوز بند کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل بول نیوز کی نشریات روک دیں۔
نیوز چینل سے وابستہ اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے بھی تصدیق کی ہے کہ بول کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔ انہوں نے ٹی وی سکرین کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ چینل کو پیمرا کے حکم پر معطل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیمرا کی جانب سے یہ قدم پابندی کے باوجود بول نیوز کی طرف سے کالعدم تنظیم کے احتجاجی مظاہرے کی کوریج کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔
بول نیوز کی نشریات پیمرا نے معطل کر دی ھیں۔۔۔ pic.twitter.com/ljwzwvmWRI
— Sami Abraham (@samiabrahim) October 28, 2021