تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنما پیپلز پارٹی کو "پیارے " ہو گئے 

تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنما پیپلز پارٹی کو "پیارے " ہو گئے 
تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنما پیپلز پارٹی کو
سورس: File Photo

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف(پی ٹی آئی )سندھ کے اہم رہنما اور پی پی 87 ملیرکراچی سے ٹکٹ ہولڈر سردار قادر بخش خان گبول نے سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سردار قادر بخش خان گبول نےپاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کو  چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی،پیپلزپارٹی ملیر کے قائم مقام صدرعدیل اختر شیخ،جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرمحمد ساجد جوکھیواورترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹرمرتضیٰ وباب بھی موجودتھے.

واضح رہے کہ سردار قادر بخش خان گبول نے 2018ء کے عام انتخابات میں پی ایس 87  ملیر کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور 12 ہزار 341 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -