پھول نگر: ٹرک، بس اور کار میں تصادم، 2مسافر جاں بحق، 31زخمی
قصور،پھول نگر(بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی) پھولنگر کے نواح میں ٹرک،بس اور کار کی ٹکر کے باعث 2مسافر جاں بحق جبکہ31 زخمی ہوگئے، 6 کی حالت تشویشناک۔ تفصیل کے مطابق افسوسناک واقعہ پھول نگر بائی پاس پرپیش آیا۔جہاں لاہور سے اوکاڑہ کی طرف جانے والا تیز رفتار مزدا ٹرک بے قابو ہو کر گرین بیلٹ کراس کر کے مخالف سمت میں آگیا جسکی زد میں آکر کار،دودھ والے ڈالے اور محکمہ سوئی گیس کی گاڑی ٹکرا گئی جبکہ پیچھے آنے والی مسافر کوچ گاڑیوں کو بچاتے ہوئے سڑک سے اتر کرکھیتوں میں الٹ گئی جسکے نتیجے میں بس میں سوار 27 سالہ ثمر اور 48 سالہ نورین بی بی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ 31 مسافر جن میں خواتین بچے بوڑھے جوان سبھی شامل ہیں زخمی ہو گئے زخمیوں میں رابعہ، اسلم،ثمرہ،رشیداں، نواز، حمیدہ، ساجدہ، صبا، رشید، اقرار، ظفر، جاوید، عابدہ، تنویر، حفیظ، ساجد، شفیع، انس، نورین، وقار، منور، فخر،خدیجہ،عذرا،صدف،اعظم،لقمان،بشیراں بی بی،زینب بی بی اور شہزاد شامل ہیں۔حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر 6 زخمیوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مزدا ٹرک اور بس کے ڈرائیورز حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
دو جاں بحق