ایف بی آر کا چھاپہ، سگریٹ  کے درجنوں کارٹن ضبط

ایف بی آر کا چھاپہ، سگریٹ  کے درجنوں کارٹن ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ّایف بی آر)نے نان کسٹم پیڈ سگریٹس کے گودام پر چھاپہ مار کر سگریٹ کے درجنوں کارٹن ضبط کرلیے، سگریٹس کی لاکھوں روپے کی ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے نان کسٹم پیڈ سگریٹس کے گودام پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ ایف بی آر کے افسران نے چھاپہ گلشن اقبال کے ایک گودام پر مارا۔کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کی گئی، برآمد شدہ سامان میں 42 کارٹن شامل ہیں جن میں 4 لاکھ 20 ہزار سگریٹس کے اسٹیک پیک برآمد ہوئے۔ایف بی آر نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ ضبط کر لی گئی ہے، دوران کارروائی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ایف بی آر کے مطابق سگریٹس کی لاکھوں روپے کی ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی، ڈیوٹی ادا نہ کیے جانے کی وجہ سے حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

مزید :

صفحہ آخر -