گزشتہ روز بنوں میں تبلیغی مرکزمیں ہونے والا دھماکہ سلنڈر کا نہیں  ، خود کش تھا، پولیس حکام 

گزشتہ روز بنوں میں تبلیغی مرکزمیں ہونے والا دھماکہ سلنڈر کا نہیں  ، خود کش ...
گزشتہ روز بنوں میں تبلیغی مرکزمیں ہونے والا دھماکہ سلنڈر کا نہیں  ، خود کش تھا، پولیس حکام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز بنوں میں تبلیغی مرکز میں ہونے والا دھماکہ سلنڈر کا نہیں بلکہ خود کش تھا ۔

نجی ٹی وی " اے آر وائی " کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بنوں کے تھانہ بکاخیل کی حدود میں تبلیغی مرکز میں دھماکہ ہوا تھا، فوری طور پر دھماکے کوسلنڈر دھماکہ قرار دیا گیا تھا مگر حقیقت میں وہ خود کش دھماکہ تھا ، خود کش حملہ آور ہزاروں افراد کے مجمعے میں گھسنا چاہتا تھا کہ خود ہی پھٹ گیا۔

 پولیس حکام کے مطابق تبلیغی مرکز میں شب جمعہ کیلئے ہزاروں افراد شرکت کیلئے آتے ہیں، تھانے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او بکا خیل کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ۔ خود کش حملہ آور کا نام عبدالرؤف ہے  جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے ۔ جائے وقوعہ سے ریمورٹ کنٹرول ،  تیس بور کا پستول اور کارتوس برآمد ہوئے ۔