اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.5 ڈالر فی بیرل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمت 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر کے مقابلے میں 76 ڈالر پر آگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل پر آ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پیٹرو ل و ڈیزل کی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد 31 اکتوبر کو کیا جائے گا۔