6 ممالک کے سفراء نے صدر مملکت کو اسناد سفارت پیش کر دیں

Oct 28, 2024 | 10:22 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوان صدر میں ایک شاندار تقریب کے دوران، صدر مملکت نے 6 ممالک کے سفراء سے اسناد سفارت وصول کیں۔ اس تقریب میں عوامی جمہوریہ کوریا کے سفیر چوئی چانگ مان نے صدر مملکت کو اسناد پیش کیں۔

اسی طرح، جمہوریہ کرغزستان کے سفیر ایاز بیگ اتخانوف نے بھی صدر کو اسناد پیش کیں۔ تقریب میں جمہوریہ کینیا کے سفیر پیٹر نرجو مبوگو، جمہوریہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوگلو، ازبکستان کے سفیر علی شیر تخاتائی، اور فلسطین کے سفیر ایم ایچ درزید نے بھی اپنے ممالک کی جانب سے اسناد سفارت پیش کیں۔

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان میں متعین ہونے والے نئے سفرا ءکو مبارکباد دی اور ان کی ذمہ داریوں کی کامیابی کی دعا کی۔ یہ تقریب دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کرتی ہے۔

مزیدخبریں