شوبز میں مزید کام کرنا چاہتا ہوں، مصطفی قریشی

شوبز میں مزید کام کرنا چاہتا ہوں، مصطفی قریشی

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ زندگی کے اس حصے میں بھی شوبز میں مزید کام کرنا چاہتا ہوں‘ فضول وقت برباد کرنے سے کچھ نہ کچھ کر لینا ہی بہتر ہوتا ہے‘ ماضی کے فلمی لمحات بہت یاد آتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں فلم سٹار مصطفی قریشی نے کہا کہ مجھے شوبز سے ہمیشہ لگن رہا ہے اس لئے میں آج کل بھی یہ چاہتا ہوں کہ فلموں یا ٹی وی ڈراموں میں کام کروں تاکہ خود کو نہ صرف مصروف رکھ سکوں بلکہ میری وجہ سے شوبز بھی فعال ہو۔ انہوں نے کہا کہ فضول وقت نہیں گزارنا چاہئے بلکہ کوشش کرنی چاہئے زندگی کے جو بھی لمحاب ملیں ان کو کسی نہ کسی صورت استعمال کیا جائے۔

مزید : کلچر


loading...