پنگجورمیں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شہید، پانچوں حملہ آور بھی ہلاک

پنگجورمیں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شہید، پانچوں حملہ آور بھی ...
پنگجورمیں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شہید، پانچوں حملہ آور بھی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنجگور(مانیٹرنگ ڈیسک) پروم میں چیک پوسٹ کے قریب ایف سی کی پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ سے تین اہلکار شہید اور دوزخمی ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موٹرسائیکل اور گاڑی برآمد کرلی گئی ہے ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق پروم میں چیک پوسٹ کے قریب ہی حملہ آوروں نے ایف سی کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاجس دوران ملزمان سے مقابلہ ہوگیا۔ جوابی فائرنگ میں پانچوں حملہ آور مارے گئے جن کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔