برطانیہ بھی داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں شامل ہو گیا

برطانیہ بھی داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں شامل ہو گیا

  

                       لندن (بیورورپورٹ)برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں نے شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف امریکا کی قیادت میں جاری فضائی حملوں میں برطانیہ کی شمولیت کی بھاری اکثریت سے منظوری دیدی۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ہاو¿س آف کامنز میں ایک قرارداد پےش کی گئی 524 ارکان نے حکومتی تجویز کے حق اور 43 ارکان نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ برطانوی پارلیمان نے یہ منظوری صرف عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر حملوں میں شمولیت کے لیے دی ہے۔ رائے شماری سے قبل اس موضوع پر ایوان میں بحث 6گھنٹے تک جاری رہی۔ اسی دوران یورپی ملکوں ڈنمارک اور بیلجیم نے بھی اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فضائی حملوںمیں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، جس کا امریکا نے خیر مقدم کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -