شام میں امریکی کارروائی کا مقصدبشارالا اسد کی مدد نہیں، کیری

شام میں امریکی کارروائی کا مقصدبشارالا اسد کی مدد نہیں، کیری

واشنگٹن(اے پی پی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے جنگجوو¿ں کے خلاف فضائی کارروائیوں کا مقصد صدر بشار الاسد کی حکومت کے قائم رہنے میں ان کی مدد کرنا نہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق کیری نے یہ بات امریکی اخبار بوسٹن گلوب میں شائع ہونے والے اپنے ایک تبصرے میں لکھی ہے۔ ان کے بقول اعتدال پسند شامی باغیوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کرنے کی امریکی کوششوں سے ایسے حالات پیدا کرنے میں مدد ملے گی، جن میں مذاکرات کے ذریعے شامی تنازعے کا حل تلاش کیا جا سکے۔

کیری نے یہ بات ان خدشات کو دور کرتے ہوئے لکھی، جن کے تحت شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں سے وہاں تین برس سے زیادہ عرصے سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی امریکی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔

مزید : عالمی منظر