نیوزی لینڈ میں اپوزیشن رہنما نے انتخابات میں بدترین شکست پر پا رٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا

نیوزی لینڈ میں اپوزیشن رہنما نے انتخابات میں بدترین شکست پر پا رٹی کی ...

  

ویلنگٹن (اے پی پی)نیوزی لینڈ میں اپوزیشن رہنما ڈیوڈ کن لیفے نے انتخابات میں بدترین شکست پھر لیبر پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ لیبر پارٹی نے حالیہ انتخابات میں 24فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ یہ نیوزی لینڈ کی سیاسی تاریخ میں اس کی دوسری بدترین کارکردگی ہے جس کی وجہ سے لیبر پارٹی کے سربرارہ کن لیفے پر شدید نکتیہ چینی کی جا رہی تھی۔

 پارٹی عہدے سے استعفیٰ کے بعد شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کی سربراہی کیلئے اپنے کارکنوں سے دوبارہ مینڈیٹ حاصل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی شکست کی تمام وجوہات کا جائزہ لے گی۔

مزید :

عالمی منظر -