ٹونی ایبٹ کی آسٹریلوی اور امریکی خفیہ اداروں کے درمیان انسداد دہشتگردی کے حوالے سے تعاون کی تعریف

ٹونی ایبٹ کی آسٹریلوی اور امریکی خفیہ اداروں کے درمیان انسداد دہشتگردی کے ...

نیو یارک (اے پی پی) آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے آسٹریلوی اور امریکی خفیہ اداروں کے درمیان انسداد دہشتگردی کے حوالے سے تعاون کو سراہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق مین ہٹن میں ایف بی آئی کے دفتر کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے خفیہ اداروں کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جارج وینزلاس نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ مشترکہ ہے کوئی ملک اسے تنہا نہیں لڑسکتا یہ جنگ ہمیں ملکر لڑنا ہوگی۔

مزید : عالمی منظر