سعودی حکام نے جدہ میں ٹریفک کے نئے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد شروع کر دیا

سعودی حکام نے جدہ میں ٹریفک کے نئے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد شروع کر دیا

 جدہ (این این آئی) سعودی عرب میں ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنےوالے ڈرائیورز کو ایک رات حوالات میں گزارنا پڑےگی۔سعودی حکام نے جدہ میں ٹریفک کے نئے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اہم شاہراﺅں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو پکڑا جائیگا۔

 انہوں نے کہا کہ اب خلاف ورزی کرنےوالے افراد 24 گھنٹے حوالات میں گزارنے کے بعد ہی جرمانے کی رقم ادا کر سکیں گے۔حکام نے سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں کو بھی اہم چوراہوں پر تعینات کیا ہے تاکہ ٹریفک لائٹس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کوبھی پکڑا جا سکے۔

مزید : عالمی منظر