ایران اور امریکا کے درمیا ن تعلقات ہمیشہ کشیدہ نہیں رہیں گے ،حسن روحانی

ایران اور امریکا کے درمیا ن تعلقات ہمیشہ کشیدہ نہیں رہیں گے ،حسن روحانی

  

                         نیو یارک (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات ہمیشہ کشیدہ نہیں رہیں گے بلکہ ان میں تبدیلی آئے گی ۔ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہاکہ پتھر پر لکیر نہیں ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات ہمیشہ برقرار رہیں گے یہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال میں تبدیلی کیلئے اقدامات کریں ۔ واضح رہ کہ 1979ءسے اسلامی انقلاب کے دوران امریکا نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے تھے ۔

مزید :

عالمی منظر -