شبیر شاہ کا مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کی نا اہلی اور سست روی پراظہار تشویش

شبیر شاہ کا مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کی نا اہلی اور سست روی پراظہار تشویش

سرینگر(کے پی آئی)فر یڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے دوبارہ شہر سرینگر اور اسکے مضافات کے زیر آ ب علاقوں کا دورہ کیا اور یہ کہکر کہ بعض علاقے ابھی تک زیر آ ب ہیں ا،نتظامیہ کی نا اہلی اور سست روی پر اپنی گہر ی تشویش ظاہر کی اور کہا اگر زیر آ ب علاقوں سے بہت جلد پا نی نہیں نکالا جا تا ہے تو خطرناک وبائی بیماریاں پھوٹ پڑ نے کا اندیشہ ہے۔ جن علاقوں کا شاہ نے دورہ کیا،ان میں بٹہ مالو ، حبہ کدل، کنہ کدل، گروں بازار اور ٹنکی پورہ شامل تھے۔ شاہ نے یہ بات پھر دہرائی ہے اگر یہاں کی سرکار سیلاب زدگاں کے مسائل حل کر نے میں نا کام ہو تی ہے تو پھر عالمی برادری سے امداد حاصل کر نے میں رکا وٹیں ڈالنے کا اس کے سوا اور کیا مقصد ہے کہ کشمیر ی قوم کو جان بوجھکر ہلاک کر نے کا منصوبہ سرکار کے زیر غور ہے۔

شبیر احمد شاہ نے آ زادی پسند قائدین پر بھی واضح کیا کہ جب تک قیادت متحدہ ہو کر کشمیر میں ہو رہی تباہی سے پوری عالمی برادری کو خبر دار نہیں کر تی ہے اور دنیا کے ضمیر کو نہیں جنجھوڑتی ہے کشمیر ی قوم ہلاکت خیز یوں کے سیلاب سے با ہر نہیں آ سکے گی۔

مزید : عالمی منظر