روس،یوکرائنی گیس تنازعہ کے حوالے سے عبوری تصفیہ ہو گیا، اوئٹِنگر

روس،یوکرائنی گیس تنازعہ کے حوالے سے عبوری تصفیہ ہو گیا، اوئٹِنگر

 واشنگٹن(اے پی پی) گیس کی سپلائی کے حوالے سے روس اوریوکرائن کے مابین جاری تنازعے کے حل کے لیے یورپی یونین نے ایک ایسے عبوری معاہدے کی تصدیق کر دی ہے جس کی مدد سے یوکرائن کو روسی گیس کی فراہمی اور فریقین کا باہمی اعتماد بحال ہو سکیں گے۔ جرمن دارالحکومت میںیوکرائن اور روس کے وزرائے توانائی کے ساتھ مشترکہ ملاقات کے بعدیورپی یونین کے توانائی سے متعلقہ امور کے نگران کمشنر گ±نٹر اوئٹِنگر نے بتایا کہ فریقین نے آئندہ برس موسم بہار تک کے لیے گیس کی سپلائی بحال کرنے سے متعلق ایک عبوری معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔

 اوئٹِنگر نے کہا کہ کییف انتظامیہ اگر رواں برس دسمبر کے اواخر تک روسی گیس کمپنی گیس پروم کو 2.4 بلین یورو کے برابر واجبات ادا کر دے، تو ماسکو یوکرائن کو موسم سرما کے دوران کم از کم 5 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس کی سپلائی بحال کرنے پر تیار ہو گا۔

مزید : عالمی منظر