بھارتی فوج کا سوپور میں حزب المجاہدین کی کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعوی

بھارتی فوج کا سوپور میں حزب المجاہدین کی کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (کے پی آئی)سوپور پولیس نے فوج کی22راشٹریہ رائفل کے اشتراک سے حزب المجاہدین کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرکے وہاں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کادعوی کیاہے۔ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سوپور پولیس نے بائیس آر آر کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن کے دوران سوپور کے بٹ پورہ علاقہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیاہے۔آپریشن کے دوران یاور مظفر بٹ عرف یاور ٹانگا، ساکن ممکاک بٹ پورہ سوپور، شعیب الحمید عرف شعیب پیٹل ساکن بٹ پورہ سوپور، انصار بن الطاف عرف انصار ڈار ساکن بٹ پورہ سوپور اور ریاض احمد ڈار ساکن نصیر آباد سوپور کو گرفتار کیاگیاتھا جن کے قبضے سے 2پستول ،2پستول میگزین،14پستول روند،2چائنیزہینڈ گرنیڈبرآمد کئے۔
سوپور پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر156/14زیرسیکشن 7/25دفعہ 3/5کاکیس درج کرکے تحقیقاتی عمل شروع کردیاہے۔

مزید :

عالمی منظر -