سری لنکا نے دفاعی اخراجات میں ریکارڈ اضافہ کر دیا

سری لنکا نے دفاعی اخراجات میں ریکارڈ اضافہ کر دیا

  

 کولمبو(اے پی پی) جنوبی ایشیائی ملک سری لنکا نے ایک بار پھر اپنے سالانہ دفاعی اخراجات میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کولمبو کی پارلیمان میں پیش کردہ ایک مسودہ قانون کے مطابق حکومت نے 2015ءمیں وزارت دفاع کیلئے 2.2بلین ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ بنایا ہے-

 جو اس سال کے دفاعی بجٹ میں 12.3فیصد اضافے کے برابر ہے۔ واضح رہے کہ یہ مسلسل دوسرا موقع ہے کہ کولمبو حکومت نے تامل علیحدگی پسندوں کے خونریز تنازعے کے خاتمے کے بعد اپنے فوجی اخراجات میں کمی کے بین الاقوامی مطالبوں کے برعکس ملکی دفاعی بجٹ میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -