نوجوان نسل کا ریلیف میں حصہ لیناملت کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے: جماعت اسلامی
سرینگر(کے پی آئی)سیلاب سے دوران متاثرہ علاقوں میں نوجوانوں کا بچاو کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ، ملت اسلامیان کشمیر کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ اس بات کا اظہار قیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض نے ترال میں ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ قیم جماعت نے کہا کہ آفات سماوی اللہ تعالی کی جانب سے قوموں کے لیے وارننگ ہوتی ہے۔ڈاکٹر عبدالحمید فیاض نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں انفاق کے موجودہ جذبہ کو قائم و دائم رکھ کر مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرتے رہیں۔اس دوران جماعت اسلامی کے دیگر مقررین نے متاثرہ اضلاع میں جاکر متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔
ریلیف اور راحت رسانی کا سلسلہ وادی بھر میں جاری ہے اور مختلف علاقوں میں لوگوں کو غذائی اجناس کی صورت میں امداد بہم پہنچائی جارہی ہے۔