بھارت مقبوضہ کشمیر سیلاب زدہ لوگوں کی اترکھنڈ کی طرز پر مدد کرے: ڈاکٹر فاورق عبداللہ

بھارت مقبوضہ کشمیر سیلاب زدہ لوگوں کی اترکھنڈ کی طرز پر مدد کرے: ڈاکٹر فاورق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(کے پی آئی)نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ریاست کے سیلاب زدہ لوگوں کو اترا کھنڈ کی طرز پر حکومت ہندستان کو مدد کرنی چاہے۔ان کا کہنا تھا کہ قہر انگیز سیلاب سے متاثرین جن کے اپنے رہائشی مکان اورجائیدادیں بالکل تباہ ہو ئے ہیں ،وہ بے سروسامان ہو گئے ہیں اور ان لوگوں کو تجارتی کاروبا ر سے بھی محروم ہونا پڑا ہے۔ان لوگوں کے حق میں معقول مالی پیکیج منظور کیا جائے تاکہ وہ اپنے مکانات از سر نو تعمیر کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ مزکر کو کشمیر کے سیلاب زدہ لوگوں کی مدد اسی طرح کرنی چاہئے جس طرح انہوں نے اتراکھنڈ کے لوگوں کی کی۔

مزید :

عالمی منظر -