سری لنکا :دفاعی بجٹ میں ریکارڈ آضافہ ۔2.2بلین ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ تیار

سری لنکا :دفاعی بجٹ میں ریکارڈ آضافہ ۔2.2بلین ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ تیار ...

  

              کولمبو(ثناءنیوز) سری لنکا نے ایک بار پھر اپنے سالانہ دفاعی اخراجات میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔یہ مسلسل دوسرا موقع ہے کہ کولمبو حکومت نے تامل علیحدگی پسندی کے خونریز تنازعے کے خاتمے کے بعد اپنے فوجی اخراجات میں کمی کے بین الاقوامی مطالبوں کے برعکس ملکی دفاعی بجٹ میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔کولمبو کی پارلیمان میں پیش کردہ ایک مسودہ قانون کے مطابق حکومت نے 2015 میں وزارت دفاع کے لیے 2.2 بلین ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،جو اس سال کے دفاعی بجٹ میں 12.3 فیصد اضافے کے برابر ہے۔ اگلے سال کا دفاعی بجٹ ملک کی متوقع مجموعی آمدنی کے 16.6 فیصد کے برابر بنتا ہے۔سری لنکن حکومت کو اس بارے میں شدید بیرونی دباو¾ کا سامنا ہے کہ وہ ملک کے سابقہ جنگی علاقوں میں فوجی موجودگی میں کمی کرے۔

مزید :

عالمی منظر -