آئی ایس کے خلاف شامی باغیوں پر مشتمل فورس بھی درکار، جنرل ڈیمپسی
واشنگٹن(اے پی پی)امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے جنگجوو¿ں کے خلاف کامیابی کے لیے شامی باغیوں کی ایک ایسی فورس بھی ضروری ہے، جس میں 12 ہزار سے لے کر 15 ہزار تک فائٹرز شامل ہوں۔رپورٹ کے مطابق جنرل ڈیمپسی نے امریکی محکمہ دفاع میں صحافیوں کو بتایا کہ شامی باغیوں پر مشتمل یہ فورس مشرقی شام میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کو پسپائی پر مجبور کر دے گی۔ انھوں نے کہا کہ ان جنگجوو¿ں کے خلاف بین الاقوامی عسکری اتحاد کی طرف سے کیے جانے والے فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی سطح پر کامیابی کے لیے یہ فورس ناگزیر ہو گی-
تاہم یہ عمل صبر آزما ہونے کے علاوہ کافی وقت لے سکتا ہے۔