فلسطین کی آزادی کا وقت آ چکا ہے، محمود عباس

فلسطین کی آزادی کا وقت آ چکا ہے، محمود عباس

  



 واشنگٹن(اے پی پی)فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل پر غزہ میں ’نسل کشی‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں صدر عباس کے مطابق00 22 فلسطینیوں کی ہلاکت کا سبب بننے والی غزہ کی حالیہ 50 روزہ ’نسل کشی کے لیے جنگ‘ کے باعث وہ اسرائیل کو جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت میں لے کر جائیں گے۔

 انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے واضح ٹائم ٹیبل کا مطالبہ بھی کیا۔ امریکی حکام نے فلسطینی صدر کے اس موقف کی مذمت کی ہے جبکہ اسرائیلی وزیر خارجہ لیبرمین نے اسے ’سفارتی دہشت گردی‘ کا نام دیا ہے۔   

مزید : عالمی منظر