شام و عراق میں جاری لڑائی ، دیگر ممالک میں پناہ کے متلا شیوں کی تعداد میں اضافہ

شام و عراق میں جاری لڑائی ، دیگر ممالک میں پناہ کے متلا شیوں کی تعداد میں ...

       نیو یارک (این این آئی) شام اور عراق میں جاری لڑائی اور دیگر علاقوں میں شورش کے باعث متمول ممالک میں پناہ کے متلاشیوں کی تعداد اس سال گزشتہ 20برسوں میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ یو این ایچ سی آر کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6ماہ میں تین لاکھ 30 ہزار 700افراد نے 44 صنعتی ممالک میں پناہ لی اور یہ تعداد گزشتہ برس کے اسی عرصے میں پناہ کے متلاشیوں کی تعداد سے 24 فیصد زیادہ ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو پناہ کی تلاش میں سرگرداں لوگوں کی تعداد اس سال سات لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پناہ کی درخواست دینے والوں کی دو تہائی تعداد نے چھ ملکوں میں یہ درخواستیں دیں۔ ان میں جرمنی ، امریکا ، فرانس ، سویڈن ، ترکی اور اٹلی شامل ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق ان میں سے تقریباً 48400 افراد کا تعلق شام ہے جو کہ گزشتہ سال اس عرصے میں پناہ کی درخواست دینے والے افراد سے دو گنا زیادہ تعداد ہے۔

مزید : عالمی منظر