رنویرسنگھ ‘گلوکار علی ظفر کے ایکشن کے دیوانے ہوگئے
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار رنویرسنگھ گلوکار علی ظفر کے ایکشن کے دیوانے ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی فلم ”دل کل“ کے ٹریلر میں علی ظفر کا روپ، ایکشن، ڈانس سب ہیروز کو بھا گیا۔امیتابھ بچن کہتے ہیں ”کل دل“ کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار ہے۔ فلم میں علی ظفر خطرناک گینگسٹر کے روپ میں نظر آئیںگے۔ رنویر سنگھ، گووندا اور پری نیتی چوپڑا کے ساتھ رومانٹک اور ایکشن سے بھرپور کِل دِل میں علی نے ایسے ایکشن دکھائے کہ رنویر سنگھ علی کی دیوانے ہوگئے، رنویر سنگھ نے کہاکہ علی ظفر اسکرین پر ایسے گن چلائیں گے کہ دیکھنے والے سیٹیا ں ماریں گے اور تالیاں بجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فلم میں علی کی آواز، انداز، سٹائل اور یہاں تک کہ ڈانس بھی سب کو بھائے گا۔14 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم میں رنویر سنگھ ‘ گوندا پرینتی چوپڑا اورعلی ظفر اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوںگے ۔