فلم”جیوپٹرایسینڈنگ“ کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا

فلم”جیوپٹرایسینڈنگ“ کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا

  

 نیویارک(این این آئی)ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈکی سائنس فکشن ایکشن فلم”جیوپٹرایسینڈنگ“کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔اینڈی وچوئسکی اور لانا وچوئسکی کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی خود کو عام سی انسان تصور کرنے والی غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جس کی تاریخِ پیدائش کی اہمیت کیوجہ سے ا±سے یونیورس کا اگلا لیڈر منتخب کرلیا جاتا ہے۔ اس بھاری ذمہ داری کے بعد لڑکی کا سامنادوسرے سیارے سے آنیوالے ایک ایسے طاقتور شخص سے ہوتا ہے جو ا±سے قتل کرکے تمام تر طاقت ہتھیانا چاہتا ہے ۔گرانٹ ہِل،اینڈی اور لانا وچوئسکی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکارہ مِلا کیونس اورمعروف اداکار شیننگ ٹیٹم نے نبھایاہے جنکے علاوہ دیگر کاسٹ میں ایڈی ریڈمین،شین بیم،ڈوگلز بوتھ اور جیمز ڈیگری شامل ہیں۔وارنر بروس پکچرزکے تحت مکمل ہونیوالی مار دھار کے مناظر سے بھرپور سائنس فکشن فلم”جیوپٹرایسینڈنگ“ آئندہ برس 6فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

مزید :

کلچر -