کرکٹ ٹیم کا گولڈ میڈل میری سالگرہ کا تحفہ ہے، بشریٰ اعتزاز

کرکٹ ٹیم کا گولڈ میڈل میری سالگرہ کا تحفہ ہے، بشریٰ اعتزاز

  

انچیون(آن لائن) پاکستان کر کٹ بورڈ کی خواتین ونگ کی چیئرپرسن بشریٰ اعتزاز نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے بارش سے متاثرہ میچ میں جس انداز سے بنگلہ دیش کے منہ سے فتح چھینی ہے وہ پوری قوم کے لئے قابل فخر ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کام یابی سے دنیا بھر میں یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں خواتین کھیل کے شعبے میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں، کھلاڑیوں نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جمعے کو میری سا لگرہ کا تحفہ گولڈ میڈل کی شکل میں دیں گی جو انہوں نے پورا کردیا۔ ان کے لئے گولڈ میڈل بہت بڑا انعام ہے تاہم وطن جانے پرانہیں مزید انعامات ملیں گے۔پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر لیفٹنینٹ جنرل ( ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی کام یابی سے دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ملا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -