گوری خان کی الحمرا میں جاری ڈرامے”لو مارچ “ میںشاندار پرفارمنس

گوری خان کی الحمرا میں جاری ڈرامے”لو مارچ “ میںشاندار پرفارمنس
گوری خان کی الحمرا میں جاری ڈرامے”لو مارچ “ میںشاندار پرفارمنس

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ گوری خان کی الحمرا میں جاری ڈرامے”لو مارچ “ میںشاندار پرفارمنس پر شائقین کی بھر پور داد ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ گوری خان نے دو ماہ کے وقفے کے بعد اسٹیج کا رخ کیا تو الحمرا میں جاری ڈرامے”لو مارچ “ میں ان کی شاندار پرفارمنس پر شائقین نے انہیں بھرپور داد دی ۔ گوری خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیارنہیں کی لیکن کچھ نجی مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے بریک لی تھی ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں انور علی ،جاوید کوڈو ،سخاوت ناز ،ظفر ارشاد بھی شامل ہیں ۔ڈارمے کے ڈائریکٹرقیصر جاوید ہیں۔

مزید : کلچر