گولڈ میڈل جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، ثنا میر

گولڈ میڈل جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، ثنا میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انچیون(آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ پوری ٹیم کی مشترکہ کوشش سے ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب ہوئے ہیں۔کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ سعدیہ یوسف کا اوور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز کے ٹائٹل کے دفاع میں بارش رکاوٹ بن گئی تھی لیکن اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے عزت دی۔ پوری ٹیم اس کامیابی پر بہت خوش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ غلط نہیں تھا ہماری کوشش تھی کہ پہلے کھیلتے ہوئے بورڈ پر اچھا ٹوٹل بنا دیں۔ قومی ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے سوال کا جواب دینے کی بجائے ٹیم کی تمام کھلاڑیوں کی مشترکہ کارکردگی سے مشروط کیا ہے۔