ماہ نور کی سٹیج ڈرامہ ’’نچ مجاجن‘‘ میں شاندار پرفارمنس جاری

ماہ نور کی سٹیج ڈرامہ ’’نچ مجاجن‘‘ میں شاندار پرفارمنس جاری
 ماہ نور کی سٹیج ڈرامہ ’’نچ مجاجن‘‘ میں شاندار پرفارمنس جاری
کیپشن: 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ ماہ نور کی شالیمارتھیٹرمیں شروع ہونیوالے سٹیج ڈرامہ ’’نچ مجاجن‘‘ میں شاندار پرفارمنس جاری ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں ماہ نورکے علاوہ اداکارسرفرازوکی، گڈوکمال، شیزہ،سیمی خان،سارا خان مٹھوجی، ندیم برال، ساقی خان، بلال راجہ، طوطی برال سمیت دیگرشامل ہیں جبکہ ڈرامے کی تحریر وہدایات سرفراز وکی کی ہیں اورڈرامے کے پروڈیوسرملک طارق ہیں۔ اداکارہ ماہ نور کا کہنا تھا کہ ’’نچ مجاجن‘‘ ایک منفرد اور اچھی کہانی پرمبنی کھیل ہے جس کوہم سب نے مل کربڑی محنت سے تیارکیا ہے۔ اس کھیل میں جہاں مقبول گیتوں پرخوبصورت پرفارمنس کی تیاری کی ہے، وہیں شائقین تمام فنکاروں کی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہربھی دیکھ سکیں گے۔ اس ڈرامے کیلئے ہم نے ایک نیا سیٹ بھی تیارکروایا ہے۔ اس لئے مجھے امید ہے کہ شائقین ہمارے ڈرامے کودیکھیں گے اورخوب محظوظ ہورہے ہیں۔

مزید :

کلچر -