لتا منگیشکر(آج) اپنی 85 ویں سالگرہ منائیںگی

لتا منگیشکر(آج) اپنی 85 ویں سالگرہ منائیںگی

ممبئی (اے پی پی) برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر(آج) اتوار کو اپنی 85 ویں سالگرہ منائیںگی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق س±روں کی ملکہ کا خطاب پانے والی لتا منگیشکر ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 28 ستمبر 1929ءکو پیدا ہوئیں۔ لتا منگیشکر نے 1942 ءمیں اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد گلوکاری کا باقاعدہ آغاز کیا۔ 1974ء سے 1991تک سب سے زیادہ گانوں کی ریکارڈنگ پر ان کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیاگیا۔ لتامنگیشکر کو پدم بھوشن، داداصاحب پھالکے اور بھارت کے سب سے بڑے سویلین اعزاز بھارت رتن سمیت بے شمار ایوارڈز سے نوازاگیا ۔

مزید : کلچر