سابق کرکٹر بھی یونس خان کی حمایت میں نکل پڑے

سابق کرکٹر بھی یونس خان کی حمایت میں نکل پڑے

کراچی(آن لائن) سینئرپاکستانی کرکٹرز کیساتھ ہمیشہ ب±را ہوا، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر اور جلال الدین بھی یونس خان کے حق میں بول پڑے اور مطالبہ کیا ہے کہ پی سی بی یونس خان کو باعزت طور پر ریٹائر ہونے کا موقع فراہم کرے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کہتے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ ہی کرکٹرز کیساتھ ب±را سلوک کیا، یونس خان نے بورڈ کیخلاف بیان دیکر تمام کرکٹرز کی ترجمانی کی ہے۔سابق فاسٹ بولر جلال الدین کہتے ہیں یونس کو ٹیم سے باہر کرنے کا جو انداز بورڈ نے اپنایا وہ توہین آمیز تھا۔سابق کرکٹرز کا مشورہ ہے کہ بورڈ کو یونس خان کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے، یہی نہیں بلکہ یونس خان کو باعزت طور پر ریٹائر ہونے کا بھی موقع دیا جائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی