گولڈ میڈلسٹ خواتین کرکٹ ٹیم کو ایک کروڑ انعام نہیں ملے گا
انچیون(آن لائن) گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو قومی اسپورٹس پالیسی کے تحت کوئی انعامی رقم نہیں ملے گی۔ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں اور ٹیم کو ایک کروڑ روپے دیے جاتے ہیں، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان اسپورٹس بورڈ سے الحاق نہیں لہٰذا اس پر قومی اسپورٹس پالیسی کا اطلاق نہیں ہوتا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے بتایا کہ پی سی بی کا ہم سے الحاق نہیں ہے اس لئے ہم ان پر قومی اسپورٹس پالیسی کا اطلاق نہیں کر سکتے ہیں۔
، انہیں انعام دینا اور ان کی حوصلہ افزائی حکومت اور پی سی بی کی ذمے داری ہے ہم اس حوالے سے حکومت اور پی سی بی سے سفارش کریں گے۔