کامیڈی ڈرامہ فلم ”ریچ می“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

کامیڈی ڈرامہ فلم ”ریچ می“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

نیویارک(این این آئی)بالی ووڈ کے دو صفِ اول کے ایکشن اسٹارز اب کامیڈی فلم میں۔سلویسٹر اسٹالون اور ٹیری کریوز کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم ریچ می کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔رائٹر وہدایتکار جان ہرزفیلڈ کی اس فلم میں سلویسٹر اسٹالون اور ٹیری کریوز کے علاوہ کائرہ سیجوک،تھامس جین،کیون کنولی،لورین کوہن،کیلسے گرامراور ٹام برینجر اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ربیکا چانے،بڈی پیٹرک اور جان ہرزفیلڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی سابقہ فٹ بالر کی تحریر کردہ کتاب اور ان تمام کرداروں کے اس کتاب سے کنکشن کے گرد گھوم رہی ہے۔50لاکھ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم ریچ می ملینیم اینٹر ٹینمنٹ کے تحت رواں برس21نومبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر