کراچی میں منعقدہ بیچ نیشنل نیٹ بال چمپئن شپ کو ملتوی کردیا گیا

کراچی میں منعقدہ بیچ نیشنل نیٹ بال چمپئن شپ کو ملتوی کردیا گیا

  



پشاور(آن لائن)فاٹا نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری غنی الرحمن نے کہاہے کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کراچی میں منعقدہ بیچ نیشنل نیٹ بال چمپئن شپ کوبعض وجوہات کے بناءپر ملتوی کردیا گیا ہے جس کا اعلان بعد میں کردیا جائیگا،اس ایونٹ کیلئے فاٹا ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھر پور تیاری کررکھی تھی ،جو آئندہ بھی جار ی رہے گی تاہم نیشنل سطح کے اس ایونٹ میں بہترین پوزیشن حاصل کرسکے ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ فاٹا میں نیٹ بال کوچز کیلئے جلد ہی کوچنگ کورس کا انعقاد کیا جائیگا ،تاکہ اس طرح فاٹاکے مختلف علاقوں میں نیٹ بال کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی پروگرام کو شروع کیا جاسکے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر آرائین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور انکی یہی کوشش ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح قبائلی علاقوں میں بھی نیٹ بال ایک مقبول کھیل کے طور پر سامنے آسکے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی