ورلڈ کپ ایسوسی ایٹ وارم اپ میچ افغانستان نے نیو ساﺅتھ ویلز کو ہرا دیا

ورلڈ کپ ایسوسی ایٹ وارم اپ میچ افغانستان نے نیو ساﺅتھ ویلز کو ہرا دیا

  



کینبرا(آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ایسوسی ایٹ وارم اپ میچ میں افغانستان نے نیو ساﺅتھ ویلز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 267 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 7 وکٹوں پر حاصل کیا۔ نو روز مینگل نے 85 رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کینبرا میں نیو ساﺅتھ ویلز کی ٹیم 49 اوورز میں 266 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ ہیریٹ 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آفتاب عالم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 7 وکٹوں پر پورا کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی