ویمنز کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پی سی بی کی مبارکباد

ویمنز کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پی سی بی کی مبارکباد

کراچی(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ایشین گیمز میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اور سی او او سبحان احمد نے ایشین گیمز کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے پر کپتان ثنا میر، منیجر عائشہ اشعر اور چیئرپرسن پی سی بی ویمنز ونگ مسز بشری اعتزاز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ٹیم نے ایشین گیمز میں جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ پوری قوم کیلئے فخر کی بات ہے۔ اس کامیابی سے ملک میں خواتین کرکٹ کو ایک نیا جوش اور ولولہ ملے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی