آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا
اسلام آباد(اے پی پی)سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ 17 اکتوبر سے کے پی ٹی سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گا۔ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اصغر بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایونٹ میں ملک بھر سے باکسرز مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ تین روزہ چیمپئن شپ میں سندھ کی دو جبکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فاٹا، ریلویز، آرمی اور نیوی کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔