جھوٹابیان دینے کا الزام ،کرس کینز پولیس اسٹیشن پہنچ گئے

جھوٹابیان دینے کا الزام ،کرس کینز پولیس اسٹیشن پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)نیوزی لینڈ کے سابق آل راﺅنڈر کرس کینز اپنے اوپر عائد ہونیوالے جھوٹے حلفیہ بیان کے الزام کے بارے میں تفتیش کیلئے شمالی لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ان کے ساتھ للیت مودی کیخلاف کیس میں ان کے وکیل اینڈریو فچ ہالینڈ پر بھی جھوٹے ثبوت فراہم کرنے اورانصاف کی فراہمی میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔کرس کینز کے خلاف کیس کی ابتدائی سماعت 2اکتوبر کو لندن کے مجسٹریٹ کی عدالت میں شروع ہوگی جبکہ کورٹس آف جسٹس لندن میں اسی کیس کی حتمی سماعت مئی 2015میں متوقع ہے۔