سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہیگنز نے ووہان اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہیگنز نے ووہان اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

  

بیجنگ (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کی ٹینس سٹار مارٹینا ہیگنز نے ووہان اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ ہیگنز اور فلاویا پینی ٹا نے فیصلہ کن معرکے میں کارا بلیک اور کیرولین گارسیا کی جوڑی کو اعصاب شکن مقابلے میں شکست فاش سے دوچار کیا۔ یہ ہیگنز کے کیریئر کا 43 واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔ چین میں منعقدہ ایونٹ میں ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہیگنز اور ان کی اٹالین جوڑی دار فلاویا پینی ٹا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے زمبابوے کی کارا بلیک اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار کیرولین گارسیا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-4، 5-7 اور 12-10 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -