عالمی نمبر تین پیٹرا کویٹووا نے ووہان اوپن ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا

عالمی نمبر تین پیٹرا کویٹووا نے ووہان اوپن ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا

  

بیجنگ (اے پی پی) جمہوریہ چیک کی سٹار پلیئر اور عالمی نمبر تین پیٹرا کویٹووا نے ووہان اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کویٹووا نے فیصلہ کن معرکے میں حریف کینیڈین کھلاڑی یوجینی بوچرڈ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست فاش سے دوچار کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ان کے کیریئر کا 14 واں ٹائٹل ہے۔ چین میں منعقدہ چیمپئن شپ کے ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کا مقابلہ کینیڈا کی یوجینی بوچرڈ سے تھا، کویٹووا نے انہتائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کینیڈین کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -