موٹوجی پی اراگون گراں پری آج اتوار کو ہوگا

موٹوجی پی اراگون گراں پری آج اتوار کو ہوگا

سنگاپور(آن لائن) موٹوجی پی اراگون گراں پری اتوار کو منعقد ہوگی، ریس سے قبل پریکٹس سیشن میں اٹلی کے اینڈریو ڈویویسیوزو سب سے تیز رائیڈر رہے۔موٹوجی پی سیزن دوہزار چودہ کی چودہویں ریس اراگون گراں پری اتوار کوموٹرلینڈ سرکٹ پر منعقد ہوگی۔ریس سے قبل رائیڈرز نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور رائیڈنگ کے خوب جوہردکھائے۔اٹلی کے اینڈریو ڈویسیوزو نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑا اور ایک منٹ اڑتالیس اعشاریہ دوآٹھ سیکنڈز کے ساتھ تیز ترین لیپ ٹائم ریکارڈ کرایا۔

عالمی چیمپئن اسپین کے مارک مارکیوز دوسرے جبکہ اسپین کی ہی ڈینی پیڈروسا تیسرے نمبرپر رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی