ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ میں ملائیشیا اور نیپال کی ٹیموں کی فتوحات

ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ میں ملائیشیا اور نیپال کی ٹیموں کی فتوحات

  

انچیون(اے پی پی) سترہویں ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ میں ملائیشیا اور نیپال کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ نیپال نے کویت اور ملائیشیا نے میزبان جنوبی کوریا کی ٹیم کو شکست دی۔ انچیون، جنوبی کوریا میں جاری میگا گیمز مینز کرکٹ ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں نیپال کی ٹیم نے کویت کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے 21 رنز کا آسان ہدف تیسرے اوور میں ایک وکٹ پر پورا کیا۔

 کویت ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔ گروپ اے کے پہلے میچ میں ملائیشیا نے میزبان جنوبی کوریا کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔ فاتح ٹیم نے 72 رنز کا ہدف 11.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کیا۔        

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -