نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے قائد برینڈن میک کولم 33 برس کے ہو گئے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے قائد برینڈن میک کولم 33 برس کے ہو گئے

ویلنگٹن(اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز برینڈن میک کولم 33 برس کے ہو گئے۔ ہارڈ ہٹنگ کیوی بلے باز ان دنوں بھارت میں موجود ہیں جہاں پر وہ چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

میک کولم تمام طرز کی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین وکٹ کیپر ہیں۔ انہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ وہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز ہیں۔ واضح رہے کہ میک کولم نے آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں 158 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی اور یہ ان کے کیریئر کی مشہور اننگز ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی