انچیون کا مصنوعی کرکٹ گراﺅنڈ لپیٹ دیا جائیگا

انچیون کا مصنوعی کرکٹ گراﺅنڈ لپیٹ دیا جائیگا

  

انچیون(آن لائن) ایشین گیمز میں کرکٹ ایونٹ کےلئے مصنوعی گراﺅنڈ تیار کیا گیا تھا جو ٹورنامنٹ کے اختتام پر لپیٹ دیا جائے گا۔ اس اسٹیڈیم میں خصوصی وکٹ تیار کی گئی تھی جبکہ تماشائیوں کے لئے انکلوژر بھی تیار کئے گئے تھے۔ گراﺅنڈ خاص طور پر ایشین گیمز کیلئے تیار کیا گیا تھا جس پر لاکھوں ڈالر خرچ آئے تھے مگر اس میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کیلئے تمام سہولتیں فراہم کی گئی تھیں یہ کسی بھی طور پر اصل گراﺅنڈ سے کم نہیں تھا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -