لیسسٹر شائر کاآسٹریلوی فاسٹ بولر میک کے سے معاہدہ

لیسسٹر شائر کاآسٹریلوی فاسٹ بولر میک کے سے معاہدہ

لندن (آن لائن) انگلش کاو¿نٹئی لیسسٹر شائر نے 2015کے سیزن کے لیے آسٹریلیا کے فاسٹ بولرکلنٹ میک کے سے معاہدہ کرلیا۔لیسسٹر شائر کے ڈائرکٹر کرکٹ فل ویٹی کیس نے معاہدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں میک کے سے معاہدے پر بہت خوشی ہے۔فل ویٹی کیس کا کہنا تھا کہ میک کے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اورہمیں امید ہے کہ ان کے شامل ہونے سے ہمارے نوجوان فاسٹ بولروں کو ان کے تجربے سے بہت فائدہ ہوگا۔31سالہ میک کے نے آسٹریلیا کے لیے صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے تاہم ون ڈے میں وہ مسلسل آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے رہے ہیں،میک کے انگ،انگلش کاو¿نٹی میں اسے پہلے یورک شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی