کرکٹرزنے بلند چوٹی کلی مانجارو میں کرکٹ میچ کاکھیلنے کاریکارڑ قائم کرلیا

کرکٹرزنے بلند چوٹی کلی مانجارو میں کرکٹ میچ کاکھیلنے کاریکارڑ قائم کرلیا

  

ڈوڈوما(آن لائن)دنیائے کرکٹ کے اسٹار کھلاڑیوں نے افریقی ملک تنزانیہ کی بلند چوٹی کلی مانجارو میں کرکٹ میچ کھیل کر ریکارڑ قائم کردیا۔5ہزار7سو 30میٹر اونچی کلی مانجارو میں کرکٹ میچ کھیلنے والوں میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنرایشلے جائلزاور جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر مکھایا این تینی بھی شامل تھے۔دنیا کے اونچے مقام میں کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی میچ کوبارش کے باعث دس دس اوورزتک محدود کردیا گیا تھا۔سابقہ ریکارڑ2009میں نیپال میں دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں5ہزار ایک سو65میٹر اونچائی پر کھیل قائم کیا گیا تھا۔واضح رہے کلی مانجارو کی کل اونچائی5ہزار8سو95میٹرہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -