سپینش موٹو جی پی ،اطالوی رائیڈر اینڈریا ڈووی زوئی سو کی برتری

سپینش موٹو جی پی ،اطالوی رائیڈر اینڈریا ڈووی زوئی سو کی برتری

بارسلونا(آن لائن) سپینش موٹو جی پی پریکٹس ریس میں اطالوی رائیڈر اینڈریا ڈووی زوئی سو سر فہرست رہے۔ سپینش ٹریک پر ہونے والی موٹو جی پی کی پریکٹس ریس میں رائیڈرز جیت کے لیے پرجوش نظر آئے۔ اطالوی بائیک رائیڈر اینڈریا ڈووی زوئی سو نے عمدہ کارکردگی دکھا کر سب کو پیچھےچھوڑ دیا۔ اینڈریا ڈووی زوئی سو نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 48 اعشاریہ دو آٹھ سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ میزبان ملک کے مارک ماکوئیز صفر اعشاریہ صفر چار سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ سپین کے ہی ڈینی پیڈروسا نے تیسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی